ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کا مشہور نام ہانیہ عامر کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔ جو ان کی دلکش اداؤں کے معترف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کے ذریعے زبردست انٹری دی۔ سنہری رنگ کے غرارے اوراسی رنگ کی چولی کو زیب تن کیے ہانیہ عمر کا منفرد انداز ۔ جس پر کسی سینڈل کے انتخاب کے بجائے اداکارہ نے اسنیکرز پہنے تاکہ اپنی بھرپور انرجی کے ساتھ ڈانس کر سکیں۔ اور ایسا ہی ہوا کہ جب ٹی وی پروڈیوسر عمر مختار کی شادی پر اسٹیج پر ہانیہ نے انٹری دی۔ ہانیہ نے سرکس فلم میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون پر فلمائے گانے کرنٹ لگا رے پر پرفارم کیا۔ آر آر آر فلم کے ایوارڈ یافتہ گانے ناچو ناچو پر بھی ہانیہ نے بھرپور انرجی کے ساتھ ڈانس کیا۔
View this post on Instagram
ڈانس فلور پر ہانیہ اور وجاہت رؤف کے بیٹوں عاشراورنائل کے علاوہ یاسر حسین اور شازیہ وجاہت نے بھی پرفارم کیا۔
View this post on Instagram
شادی کی تقریب میں فرحان سعید نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنے گانے ہلکا ہلکا سرور بھی گایا۔ اس موقع پر ہانیہ عامر کو خصوصی طور پر کیمرے میں محفوظ کرلیا گیا کہ وہ بے حد محو ہو کر اس گانے کو انجوائے کر رہی تھیں۔
View this post on Instagram
عمر مختار کی شادی پر کنزیٰ ہاشمی ، صبور علی، یاسر حسین ، زاویئور نعمان، شرمیلا فاروقی ، نادیہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔