ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز لاہور میں دیکھنے والے شائقین نے اگرقذافی اسٹیڈیم میں کچرا پھینکا تو انہیں جرمانہ دینا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابرصاحب دین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے حوالے سے پلان تیار کیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈیکلیئر کردیا گیا ہے جس کے تحت اسٹیڈیم میں گندگی پھیلانے والے تماشائی کو 100 روپےجرمانہ ادا کرناہوگا۔بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے 12 انکلوژرز کی صفائی کا کام آج مکمل کرلیاجائےگا۔ 125سے زائد ملازمین اسٹیڈیم کےاندر اور 70باہرتعینات ہیں۔ تماشائیوں کی پارکنگ اور ملحقہ راستوں پر 110ورکرز تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ اتوار 26 فروری کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پی ایس ایل ایٹ کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار میچزسکیورٹی،ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔ پولیس پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی آئی ہے۔ ے مکمل رابطہ میں ہیں۔ٹیموں کی قیام گاہ،روٹس، سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں کی قیام گاہ،روٹ، سٹیڈیم کے اطراف مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔میچز کے دوران ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اورپولیس ریسپانس یونٹ ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔ٹیموں کے روٹ پر آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک سے متعلقہ مسائل کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پی ایس ایل 8 کے فائنل سمیت 09 میچز 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور میں شیڈول ہیں۔