پی ایس ایل لاہور: اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن جاری

پی ایس ایل لاہور: اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن جاری

ایک نیوز: پولیس کی جانب سے پی ایس ایل 8کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیاہے،ٹیموں کی قیام گاہ،روٹس، سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ تمام ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔پی ایس ایل ایٹ کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار میچزسکیورٹی،ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔ پولیس پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی آئی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ  کا کہنا ہے کہ سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ٹیموں کی قیام گاہ،روٹس، سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں کی قیام گاہ،روٹ، سٹیڈیم کے اطراف مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔میچز کے دوران ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اورپولیس ریسپانس یونٹ ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔ٹیموں کے روٹ پر آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک سے متعلقہ مسائل کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پی ایس ایل 8 کے فائنل سمیت 09 میچز 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور میں شیڈول ہیں۔