ڈاکٹر مبشر منور خان ہیلے کالج آف کامرس کے پرنسپل تعینات

 ڈاکٹر مبشر منور خان ہیلے کالج آف کامرس کے پرنسپل تعینات

ایک نیوز: معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف کامرس کے پرنسپل تعینات ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مبشر منور خان نے ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس، آسٹریا سے پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ڈاکٹر مبشر عالمی سطح پر بینکنگ و کامرس میں حلال خدمات و مصنوعات  کے فروغ کے علمبردار بھی ہیں۔ڈاکٹر مبشر کی ڈاکٹریٹ کی تحقیق نے ایمرالڈای ایف ایم ڈی آؤٹ اسٹینڈنگ ڈاکٹرل ریسرچ ایوارڈ ز2011  بھی جیتاہے.

ڈاکٹر مبشر کے تحقیقی مقالے مختلف بین الاقوامی اور قومی معروف جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انکے دنیا بھر میں اعلیٰ سطح کے پروگرامز میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کر چکے ہیں۔ڈاکٹر مبشر متعدد بین الاقوامی ریسرچ پیپر اور کانفرنس پیپر ایوارڈز حاصل کر کیے ہیں۔ ڈاکٹر مبشر منور خان ڈین فیکلٹی آف کامرس، پرنسپل ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، پنجاب یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور قائم مقام ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں