ایک نیوز ( سدھیر چودھری): لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر یوسف شاہ نے نئی ممبرشپ کے لئے بینک لیٹر لازم قرار دینے کو چلینج کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ر یوسف شاہ کی جانب سے سیکرٹری لاہور چیمبر آف کامرس کو اس حوالے سے درخواست بھی فائل کر دی گئی ہے جس کے مطابق نئی ممبرشپ کاروباری افراد کرواتے ہیں اور ٹریٖڈ آرگنائزیشن کے رولز کے مطابق ان سے بینک لیٹر سے متعلق کوئی ہدایات نہیں ہیں لیکن لاہور چیمبر توجہ دلانے کے باوجود ایسا کیوں کر رہا ہے؟
یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نئی ممبرشپ کروانے والے کاروباری افراد میں بد دلی پھیل رہی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس نئی ممبرشپ کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ لاہور چیمبر پسند نا پسند کی بنیاد پر لوگوں کو ممبرشپ فراہم کرتا ہے تاکہ اپنے انتخابات کو محفوظ بنا سکے جو کہ مناسب اقدام نہیں ہے۔