پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملہ

Feb 24, 2023 | 11:56 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کی پہلی خواجہ سرا  نیوز اینکر مارویہ ملک پر لاہور کنٹونمنٹ کے علاقے میں اپنی رہائش گاہ کے باہر ایک مسلح حملہ ہو ا جس میں وہ  بال بال بچ گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق مارویہ ملک کا کہنا ہے کہ  وہ فارمیسی سے واپس آ رہی تھیں جب دو حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ مارویہ ملک کے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے  کہ انہیں خواجہ سراؤں کے لیے آواز اٹھانے پر نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون کالز اور پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی زندگی کے خوف سے وہ لاہور چھوڑ کر ملتان اور اسلام آباد منتقل ہوگئی تھیں لیکن وہ چند روز قبل ہی وہ ایک سرجری کے لیے لاہور واپس آئی تھیں۔ مارویہ ملک کے مطابق ان کے قتل کی کوشش کے پیچھے ایک بڑی وجہ ان کا ایکٹوازم ہے۔

مزیدخبریں