پی ٹی آئی کا موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نےموجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے رپورٹ مرتب کر لی ہے۔  عمران خان نے رپور ٹ کے اجرا کے معاملے پر آج زمان پارک میں پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف حکومت کے انتقامی اقدامات کے بار ے میں مرتب رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔ جس کے بعد  عمران خان رپورٹ جاری کرنے کی منظوری دیں گے۔اتوار کے روز یا اگلے ہفتے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے رپورٹ باضابطہ جاری کی جائے گی۔

دریں اثنا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی ٹکٹوں کے اجرا کے عمل کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عمران خان نے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج پنجاب اور کے پی کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔تنظیموں اور پارلیمانی بورڈز کے جانب سے ہر سیٹ پر دیئے دیئے جانے والے تین تین امیدواروں کے عمران خان خود انٹرویو کریں گے ۔عمران خان انٹرویوز کے بعد مرکزی پارلیمانی بورڈز کے اجلاس میں ٹکٹوں  کی حتمی منظوری دیں گے