ایک نیوز: گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایک مقدمہ درج ہے جس میں ان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں اور پولیس کو انہیں 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت 5 اگست 2022 کو تھانا انڈسٹریل گجرات میں درج کیاگیا تھا۔ ایف آئی آر میں میں چیف سیکرٹری اور انکے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا تھا تاہم گجرات پولیس نے مقدمے رانا ثنا اللہ کا نام خارج کردیا تھا۔گجرات پولیس نے مقدمے کو خراج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔