کراچی: خانہ بدوش بچے کو بچاتے گرین لائن بس کو حادثہ، کئی افراد زخمی

Feb 24, 2023 | 09:31 AM

ایک نیوز: کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب ٹریک پر خانہ بدوش بچہ آ گیا جس کی وجہ سے گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ناگن چورنگی کے پل کے نیچے گرین لائن کے ٹریک پر خانہ بدوش بچہ آ گیا تھا، گرین لائن بس بچے کو بچاتے ہوئے جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پر آ گئی۔

حادثے میں ڈرائیور اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے باعث ناگن چورنگی پل کے نیچے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

حادثے میں گرین بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا، متعدد مسافر بس کی کھڑکیوں سے باہر آئے۔

مزیدخبریں