اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Feb 24, 2023 | 09:12 AM

ایک نیوز: اسلام آباد اور گردونواح میں دوسرے دن زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ‏اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ 

زلزلہ پیما مرکز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کا بارڈر تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد اور مالاکنڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔ 

اس سے قبل تاجکستان کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  زلزلے کی گہرائی تقریباً 20 کلو میٹر تھی۔

رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ  چین کے  سنکیانگ  ریجن اور تاجکستان کی سرحد کے قریب7.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

مزیدخبریں