ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا

Feb 24, 2023 | 00:35 AM

ایک نیوز :ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 62 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے ڈپازٹس بڑھ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں کمی ہوئی۔
مرکزی بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 62 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 66 ملین (6 کروڑ 60 لاکھ) ڈالر اضافے سے 3.25 ارب ڈالر ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ذخائر 5 ارب 47 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مزیدخبریں