برابری اور عزت کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پایا ، محسن نقوی 

 برابری اور عزت کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پایا ، محسن نقوی 
کیپشن: The Champions Trophy agreement was reached on the basis of equality and respect, Mohsin Naqvi

ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے برابری اور عزت کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پایا ہے۔   

 تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہاہے  کہ آئی سی سی کے ساتھ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ باہمی تعاون کے ساتھ معاملات طے پائے، باہمی حل کے لیے ہم آئی سی سی بورڈ ممبرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنا بہترین کردار ادا کیا،  پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ہم پرعزم ہو کر یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں ، آفیشلز اور شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا پاکستان 28 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرئے گا ، چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرکٹ کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینے اور ایک بڑے ایونٹ آرگنائزر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے ہمارے عزم کو اجاگر کرتی ہے ،پاکستان ، چیمپیئنز ٹرافی میں دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے ُپرجوش ہے ،ہم اپنی روایتی مہمان نوازی کے منتظر ہیں۔