ایک نیوز: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق کا ڈائیلاگ کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ اچھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و سابق صدر بار ایسوسی ایشن وزیرآباد چودھری مستنصر علی گوندل کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف چوہدری اعظم نذیر تارڑ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہمیشہ صلح جوئی کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ڈائیلاگ کیلئے کمیٹی بنانے کا اچھا فیصلہ ہے ،ایاز صادق نے وزیراعظم سے کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں ۔
انہوں نے کہا سیاست میں گفت وشنید ڈائیلاگ یہی سیاست کا نام ہے ، دھرنے مارکٹائی چڑھائی سیاست نہیں ہے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور حکومتی اتحاد موجود ہے ہمیں عزت کرنی چاہئے ، وزیرآباد حکومتیں آتی جاتی ہیں ہم سب کا ایک ٹارگٹ ہونا چاہئے وہ پاکستان ہے، آپس میں بیٹھنے سے معاملات بہتر ہوتے ہیں ، وزیرآباد ہم پہلے بھی بات کرتے تھے کہ پارلیمنٹ کے فلور سے بات کی جائے ۔