ویب ڈیسک: لبرل ڈیمو کریٹ کے رہنما کشمیر نژاد پاکستانی شفق محمود ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن منتخب ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر میں پیدا ہونے والے شفق محمود اپنے خاندان کے ہمراہ 4 برس کی عمر میں شیفیلڈ آ کر آباد ہوئے تھے، شیفیلڈ کونسل میں 2011 سے لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے لیڈر شفق محمود نے گاڑیوں سے سامان اتارنے سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شفق محمود نے سٹورز میں کام شروع کیا اور سب سے کم عمر منیجر بن گئے، شیفیلڈ یونیورسٹی سے بزنس کی تعلیم بھی حاصل کی، ساتھ ہی یوتھ ورکر بن کر پیچھے رہ جانے والے نوجوانوں کیلئے کام کیا اور انھیں تعلیم کےمواقعوں تک رسائی فراہم کی۔
شفق محمود کو 2011 میں شیفیلڈ کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے رہنما بنے، 2015 میں ملکہ برطانیہ نے انھیں ایم بی ای کے اعزاز سے نوازا، 2019 میں انھیں یورپی پارلیمنٹ یاکسشائر و ہمبر کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا۔
شفق محمود نے 22-2021 میں کیئرر کمیشن کی سربراہی بھی کی ، یاد رہے کہ کمیشن کو پارٹی لیڈر سر ایڈ ڈیوی نے قائم کیا تھا۔