کراچی:کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کی تقریب 

کراچی:کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کی مناسبت سے تقریب 
کیپشن: Karachi: Christmas Day event organized by KWSSIP

ایک نیوز: کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP)  کی جانب سے کراچی کی دو کچی آبادیوں، عیسیٰ نگری اور صوبہ نگر میں  کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب  کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  تقریب میں سنڈے سکول کے بچے، اساتذہ، واٹر، سینی ٹیشن اور ہائیجین  واش  کمیٹیاں، بچوں کے واش  کلبز، کمیونٹی تنظیمیں، مذہبی رہنما سمیت علاقے کی معزز شخصیات، صحافی اور مقامی افراد نے شرکت کی۔

بچوں نے کرسمس کے حوالے سے ٹیبلو، نظمیں، ڈرامے، اور دعائیں پیش کیں،علاوہ ازیں  پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے حوالے سے دلچسپی بھی ظاہر کی، بچوں نے واش کلبز میں شامل ہونے اور اپنے علاقے میں صفائی اور حفظان صحت کو بہتر بنانے کا عزم کیا۔ 

علاقہ مکینوں  کی جانب کرسمس کی خوشیوں میں شریک رہنے پر  پروجیکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا ۔