حکومت نے کسانوں کو شوگر ملز مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،حافظ نعیم الرحمان  

حکومت نے کسانوں کو شوگر ملز مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،حافظ نعیم الرحمان  
کیپشن: The government left the farmers at the mercy of sugar mills mafia, Hafiz Naeemur Rehman

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمان    نے کہا ہے حکومت نے گنے کی قیمت مقرر نہیں کی ،کسانوں کو شوگر ملز مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ  دیا گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا    شوگر مافیا گنے کا ریٹ نہیں دےرہی  اور فصل تیار ہے ،شوگر مافیا  سستے داموں گنا خرید رہے ہیں ، شوگر مل مالکان کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،   چھوٹا کاشتکار بہت پریشان ہے ۔  

انہوں نے کہا  حکومت نے گنے کی قیمت مقرر نہیں کی ،کسانوں کو شوگر ملز مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا  گیا ، گندم پر بھی کسانوں کو پنجاب حکومت نے دھوکہ دیا کسان کارڈ بھی کسانوں کو ریلیف نہیں دے پا رہی ، 25تاریخ کو کسانوں کی تحریک شروع  ہورہی ہے ، کسانوں کے حقوق کی تحریک اگلے مرحلے میں لاہور پہنچے گی ،حکومت کسان کو بے حال کر  دے  گی ، پاکستان کو غذائی تحفظ کا بھی مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔