سردی کی شدید لہر ، پی ڈی ایم اے کا  الرٹ جاری 

 سردی کی شدید لہر ، پی ڈی ایم اے کا  الرٹ جاری 
کیپشن: Severe cold wave, PDMA alert issued

ایک نیوز: سردی کی شدید لہر  پیش نظر  پی ڈی ایم اےپنجاب  کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا  گیا ، صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی تدابیر بارے مہم چلانے کی ہدایت  کردی گئی۔  

تفصیلا ت کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے تمام ڈی سیز کو مراسلہ جاری  کردیا گیا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مراسلہ جاری کیا ۔  

مراسلے  میں کہا گیا ہے کہ سردی ،دھند، برف باری میں لاپروائی جان لیوا ہو سکتی ہے، شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے ، ہیٹر کے استعمال ، خطرناک گیسوں بارے شعور بیدار کیا جائے،  سیاحت کے لئے جانے والوں کو تمام ضروری ہدایات فراہم کی جائیں ، ضلعی انتظامیہ مقامی سطح پر بھرپور مہم چلائے ،میڈیا سمیت تمام کمیونیکیشن ٹولز کے ذریعے لوگوں کو ضروری معلومات  فراہم کریں۔  

 ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے  کہ  این ڈی ایم اے کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا گیا ، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، گیس ہیٹرز ، گیزر وغیرہ کے استعمال میں لاپروا ہی سے جانیں ضائع ہوتی ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔