ایک نیوز:مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شئیرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے پنجاب میں پاور شئیرنگ مانگنے کا معاملہ حل کرنے کے کیے مشاورت کی جائے گی ،دونوں جماعتوں کے درمیان پچھلے چھے مہینوں سے جاری مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔
پاور شئیرنگ فارمولہ طے کرنے کےلئے اب تک دس سے زائد اجلاس ہو چکے ہیں ، ن لیگ کی جانب سے سردار ایاز صادق ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ملک احمد خان اور مریم اورنگزیب شریک ہیں۔
جبکہ پیپلزپارٹی کیجانب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی سید حسن مرتضی شاہ اور ندیم افضل چن شریک ہیں۔