ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کی درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواستیں مسترد کردیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواست دائر کی تھی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ماتحت ہے سی سی ٹی وی فوٹیجز دینے کا اختیار بھی انہی کے پاس ہے،درخواست گزار سی سی ٹی وی فوٹیجز کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
درخواست گزاروں نے فرد جرم عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے5دسمبر کی پروسیڈنگز کی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔