جمشید اکبر "پاکستان پولینڈ ٹریڈ ریلیشنز" سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب 

Dec 24, 2024 | 13:54 PM

ایک نیوز:معروف بزنس مین جمشید اکبر   ایک بار پھر "پاکستان پولینڈ ٹریڈ ریلیشنز" سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  معروف بزنس مین جمشید اکبر ایک بار پھر   لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی "پاکستان پولینڈ ٹریڈ ریلیشنز" سٹینڈنگ کمیٹی  کے چیئرمین منتخب  ہوگئے،صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  میاں ابو زر شاد کی جانب سے   جمشید اکبر  کا بطور چیئرمین  نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیاہے ۔  

واضح رہے کہ   جمشید اکبر کا انتخاب پاکستان اور پولینڈ کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے  اور  تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم   کرنے کی کوششوں کے تسلسل کی غمازی کرتا ہے۔  



مزیدخبریں