اداکارہ سائرہ یوسف کی چوری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

اداکارہ سائرہ یوسف کی چوری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 
کیپشن: The video of actress Saira Yusuf stealing went viral on social media

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کو ایک سٹور میں چوری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ملےجلے خیالات کا اظہار کیا ہے، ویڈیو میں سائرہ یوسف کو ایک سٹور میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ سی سی ٹی وی کیمروں میں کچھ دیر کیلئے ریک کے آس پاس گھومتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ 
اداکارہ پھر اچانک ایک ریک کے پاس رکتی ہیں اور سر کو ہوڈی سے ڈھانپ کر ریک میں لگی کچھ مصنوعات اپنے بیگ میں ڈال کر بھاگ جاتی ہیں۔ 
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، کئی صارفین نے اس ویڈیو کو اشتہاری مہم کا حصہ قرار دیا ہے جبکہ کچھ نے اسے اے آئی ویڈیو سمجھا ہے۔