ایک نیوز:ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے بینکوں کے منافع پر ٹیکس بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔
بینکوں کے منافع پر ٹیکس بڑھانے سے 100 ارب روپے تک ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس بڑھا نے پر بینکوں کو ٹریژری یا نجی شعبے کو ایڈوانس ڈیپازٹ ریشو کی رعایت دی جا سکتی ہے، بینکوں کے منافع پر ٹیکس نہ بڑھایا گیا تو ریونیو شارٹ فال پورا نہیں ہو سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر تجویز منظور ہونے کی صورت میں آئندہ چند دنوں میں عملدرآمد ہو سکتا ہے، ایف بی آر ایف بی آر کو دسمبر کا ٹیکس شارٹ فال ملا کر 550 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، جولائی سے نومبر ریونیو شارٹ فال 356 ارب روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر دسمبر میں گزشتہ5ماہ کے دوران کا بڑا ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے، ایف بی آر رواں ماہ کے دوران ایف بی آر کاٹیکس ہدف 14 سو ارب روپےرکھاگیاہے۔