ایک نیوز: شیخ رشید کی میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ قوم کی خواہش ہے کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں ، جیلیں آباد غریب برباد ہو رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنا لوگ رہا نہ ہوئے تو عالمی دباو بڑھے گا ،اس حکومت کےپاوں نہیں، میں آج بھی کہتا ہوں عام معافی دی جائے ،مذاکرات کی بیل چڑھتی نظر نہیں آرہی ہے، حکومت عالمی دباو کا شکار ہے معیشت مزید نہ بیٹھ جائے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنیں جیلوں کت دروازے کھولے جائیں ،مجھ پر اتنے کیسز بنائے گئے میں بھی اکتا چکا ہوں ،سٹاک ایکسچینج سیاست کی ایکسچینج ہے ،عوام نالاں ہے چاہتی ہے حکومت ختم ہو میرے ایک بندے سے تعلق ہے وہی نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں، ایسا ماحول بن رہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر تباہی کے دھانے پر ہے۔