ایک نیوز:ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر کا ملٹری کورٹ سزاوں پر بیان سامنے آیا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو9مئی مظاہروں میں ملوث سویلین کو ملٹری کورٹ سزاوں پر گہری تشویش ہے،فوجی عدالتوں میں شفافیت اور مناسب قانونی کاروائی کا فقدان ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستانی حکام سے منصفانہ ٹرائل کے حق کا مطالبہ کرتا رہتا ہے، پاکستان کے آئین فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سانحہ 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں تھیں، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنا ئیں، یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں ،سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے۔