پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کا شکار،200پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کا شکار،200پوائنٹس کی کمی
کیپشن: Pakistan Stock Exchange is down, 200 points down

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی نظر آئی۔
100انڈیکس میں 200سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،انڈیکس ایک لاکھ 13708پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کررہاہے۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 4411 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔  

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی  رہی  تھی،  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ  ہوا،  ہنڈرڈانڈیکس 4ہزار 411 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔