ایک نیوز: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے،حملوں سے مزید 20افراد شہیدجبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
غزہ میں المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے 11افراد شہید ہوئے،نصیرات پناہ گزین کیمپ اور شجائیہ پر ڈرون حملوں میں 3افراد شہید ہوئے،وسطی غزہ اور دیر البلاح پر بھی بمباری،8فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ۔
اسرائیلی فوج نے حماس کے سینئر رہنما محمد احمد البیک کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے،شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 4اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 400مریض اندر موجود ہیں ،اسرائیلی فوج ہسپتال میں دھماکا خیز مواد نصب کر رہی ہے،اب تک غزہ میں 45ہزار 317افراد شہید ہو چکے ،ایک لاکھ7ہزار713زخمی ہیں۔
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری،مزید 20افراد شہید
Dec 24, 2024 | 09:05 AM