چیمپئنز ٹرافی ،برطانوی اخبار کا بھارت بارے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

Dec 24, 2024 | 08:50 AM

ایک نیوز: برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں بھارت کوفائدہ پہنچایا جارہا ہے۔
برطانوی اخبارکے مطابق بھارت فائنل میں پہنچا توفائنل دبئی ورنہ لاہور میں ہوگا، بھارت کاپاکستان کوفائنل کرانے سے روکنا شرمناک ہے، چیمپئنز ٹرافی کافائنل کہاں ہوگا یہ4 مارچ کے بعد معلوم ہوگا، بھارت کودی گئی رعایت اس کے ٹرافی جیتنے کے امکانات بڑھا رہی ہے۔    

خیال رہے کہ  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے،مجوزہ شیڈول کے مطابق   ایونٹ کا فائنل لاہور جبکہ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل نیوٹرل وینیو پر ہوگا ، ایک سیمی فائنل لاہور اور دوسرا سیمی فائنل نیوٹرل وینیو پر ہوگا ۔  

ممکنہ شیڈول کے مطابق لاہور اور نیوٹرل وینیو پر چار میچ کھیلے جائیں گے ، کراچی کا نیشنل سٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم 3،3 میچز کی میزبانی کریں گے ، ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کا میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا ، پاکستان ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گا ، بھارت اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش جبکہ تیسرا میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف نیوٹرل وینیو پر ہوگا ۔  

مزیدخبریں