جوڈیشل کمیشن رولز2010منسوخ،رولز 2024کی منظوری 

Dec 24, 2024 | 08:22 AM

ایک نیوز: جوڈیشل کمیشن رولز2010منسوخ کردیئے گئے ، جوڈیشل کمیشن رولز 2024منظوری کے بعد پبلک کردیئے گئے ۔
جو ڈیشل کمیشن کاایک سیکریٹریٹ ہوگا، سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں یاچیئرپرسن کے طے کردہ کسی اورمقام پرقائم ہوگا، سیکریٹریٹ کے ریکارڈز کو محفوظ کیا جائے گا، جج کے طور پر تقرری کےلیے میرٹ کاتعین آئین کے تحت جج کےحلف کے مطابق کیا جائے گا۔
کسی فرد کوجج نامزد کرتے وقت اسکی کارکردگی ،ابلاغی مہارت ،دیانت داری کودیکھا جائے گا، عدالتی افسران کےمقاملے میں طے شدہ قابلیت اورمعیار کیساتھ ساتھ سنییارٹی کوبھی مد نظر رکھاجاسکتا ہے۔
 متوقع خالی آسامیوں سے مراد وہ آسامیاں ہیں جوتین ماہ کے اندر خالی ہونے کی توقع ہو،اگر کمیشن سب سے سینئر جج کوچیف جسٹس مقرر نہیں کرتا تو کمیشن کواس بات کی وجوہات بتانی ہوگی۔    

مزیدخبریں