وشما فاطمہ اور سبحان کے رومانوی فوٹو شوٹ کی دھوم مچ گئی

وشما فاطمہ اور سبحان کے رومانوی فوٹو شوٹ کی دھوم مچ گئی
کیپشن: وشما فاطمہ اور سبحان کے رومانوی فوٹو شوٹ کی دھوم مچ گئی

ویب ڈیسک:  اداکارہ وشما فاطمہ اور سبحان اعوان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔


ڈرامہ سیریل  مجھے پیار ہوا تھا  میں فاحا کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ وشما فاطمہ نے شادی کا ایک سال مکمل ہونے پر شوہر کے ہمراہ کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کر دیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ وشما فاطمہ نے پیچ رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جس میں غضب اداؤں سے قہر ڈھاتی نظر آ رہی ہیں جبکہ ساتھ ہی ان کے شوہر اداکار اور ماڈل سبحان اعوان بھی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں پوز دے رہے ہیں۔
 مداحوں کی جانب سے اس نئے فوٹو شوٹ کی تعریف کی جا رہی ہے جبکہ میاں بیوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔