ایم کیوایم کے کارکن فرعونوں کوشکست دیں گے،خالد مقبول

Dec 24, 2023 | 21:53 PM

 ویب ڈیسک: ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ کارکن انتخابات سے ایسی تبدیلی لائیں گے کہ وقت کے فرعونوں کوشکست ہوگی۔
ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  آج پاکستان کی تمام زبانیں بولنے والوں کا اجتماع یہاں ہو رہا ہے، اس کراچی شہر کو تقسیم کرکے آگ و خون میں نہلایا گیا۔
خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ کراچی جب کھڑا ہوتا ہے تو تخت و تاج گر جایا کرتے ہیں، آج کے اجتماع کو ہم اپنے تین شہید ساتھیوں کے نام کرتے ہیں، ہمارے ان شہید ساتھیوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، ایم کیوایم پاکستان ایسی تبدیلی لائے گی کے مچھرکالونی کے عام لوگ وقت کے فرعونوں کو شکست دیں گے۔

مزیدخبریں