میلبرن ٹیسٹ کیلئے وکٹ کیپرکا انتخاب چیلنج بن گیا

  میلبرن ٹیسٹ کیلئے وکٹ کیپرکا انتخاب چیلنج بن گیا
کیپشن:   میلبرن ٹیسٹ کیلئے وکٹ کیپرکا انتخاب چیلنج بن گیا

ویب ڈیسک:آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کا انتخاب چیلنج بن گیا۔
26 دسمبر سے باکسنگ ڈے پر شروع ہونے والے پاک آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ سے قبل شان مسعود کی زیر قیادت کھیلنے والی 11 رکنی ٹیم میں وکٹ کیپر محمد رضوان ہوں گے؟یا سرفراز احمد، فیصلہ کرنا ٹیم مینجمنٹ کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم منیجمنٹ سابق کپتان سرفراز احمد کی فارم اور فٹنس کو لے کر تشویش میں مبتلا ہے۔
پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 4 رنز بنا کر دونوں مرتبہ مچل اسٹارک کا شکار بننے والے سرفراز احمد میلبرن ٹیسٹ سے پہلے 2 روزہ میچ میں بھی بڑی اننگز  نا کھیل سکے ،جہاں پہلی اننگز میں وہ 35 اور دوسری اننگز میں 10رنزبناسکے تھے، جب کہ 2  روزہ میچ کی پہلی اننگز میں جہاں پاکستان نے 323رنز بنائے تھے، وکٹ کیپر محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔