ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنماء مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے۔
مراد سعید کے سوات کے حلقے این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید 9 مئی واقعات کے بعد سے رپوش ہیں، تاہم وہ 8 فروری 2024 کو شیڈول الیکشن لڑیں گے اور اس کے لئے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔ کل 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔