ایک نیوز :ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،نادرا نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ پیدائش کے اندراج اور ب فارم بنوانے کے لیے بچوں کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدودکو ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق بعض حلقوں کے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونےکا تقاضہ ہےکہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
نادرا کی ب فارم کے اجراء سے متعلق وضاحت
Dec 24, 2023 | 20:13 PM