غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،مزید200فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،مزید200فلسطینی شہید
کیپشن: غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،مزید200فلسطینی شہیدغزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،مزید200فلسطینی شہید

ایک نیوز :غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،24گھنٹوں کے دوران مزید 200سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔بمباری سے غزہ میں 5یرغمالی بھی مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میںاب تک 20 ہزار سے زائد افراد شہید، 53 ہزار 6 سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حملہ کیا ہے، حملے میں ایک صحافی شدید زخمی ہوگیا، غزہ میں7 اکتوبرسے جاری حملوں میں ایک سو ایک صحافی جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔ حماس نے پانچ اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا، سات اکتوبر سے جاری جنگ میں حماس کے جوابی وار میں چار سو چھہتراسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔