ورزش کرنیوالے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ بونس بھی دیا جائیگا ، کمپنی کا اعلان

ورزش کرنیوالے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ بونس بھی دیا جائیگا ، کمپنی کا اعلان
کیپشن: ورزش کرنیوالے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ بونس بھی دیا جائیگا ، کمپنی کا اعلان

ویب ڈیسک :چین میں ایک کمپنی نے نئی دلچسپ پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت ملازمین کو  ورزش کرنے پر ماہانہ تنخواہ کے ساتھ بونس بھی دیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں موجود ایک کپمنی جس کا نام ڈونگپو پیپر ہے، اس کمپنی نے حال ہی میں اپنے ملازمین میں ورزش کی عادت کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے۔

کمپنی کی نئی پالیسی کے تحت 50 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ مکمل بونس کے اہل ہوں گے جبکہ 40 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 60 فیصد اور 30 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 30 فیصد بونس ملے گا۔