پی ٹی آئی شکست سےبچنے کیلئے دھاندلی کاشورمچارہی ہے،احسن اقبال

Dec 24, 2023 | 18:14 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف متوقع شکست سے بچنے کیلئے دھاندلی کا شور مچارہی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کانارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن 2024 صاف شفاف ہوں گے  ۔9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ریاستی جرم کرنے پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی مختلف حربے استعمال کر رہی ہے ۔ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ انتخابات نہ ہوں ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں جمہوریت کے نام پر گھناونا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ پی ٹی آئی کے پاس صرف دو راستے ہیں ۔ اپنے کئے پر عوام سے معافی مانگیں اور مفرور عدالت میں پیش کرے ۔  ہم تمام پارٹیوں کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں