پرینک ویڈیو بنانے کا جنون : 11سالہ لڑکے نے پھانسی لے لی 

Dec 24, 2023 | 17:44 PM

ویب ڈیسک: بھارت میں  خود کو پھانسی لگانے کی پرینک وڈیو بنانے کے دوران 11 سالہ لڑکا اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر کان پور میں پانچویں جماعت کا طالب علم نکھل راجو کی لاش اس کے کمرے میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں نکھل راجو کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو پرینک ویڈیوز دیکھنے اور بنانے کا شوق تھا۔ معمول کی طرح اسکول سے آکر اس نے فیس بک پر پرینک ریلز دیکھیں۔

والد کے مطابق ان پرینک ریلز میں خود کو پھانسی لگانے کی ویڈیوز بھی شامل تھیں جنھیں دیکھ کر نکھل راجو نے بھی اسی طرح کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی اور چھت پر لگے ہُک پر رسی باندھی اور گلے میں لپیٹ کر ویڈیو بنانے لگا۔

نکھل کے والد نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کے گلے میں لپٹی رسی میں گانٹھ لگ گئی اور وہ چھت سے لٹک گیا۔ اسے اسپتال لے کر گئے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔پولیس کو موبائل سے پرینک ویڈیوز کی ہسٹری ملی اور آخری ویڈیو وہ تھی جسے بنانے والے نے خود کو پھانسی لگانے کا ڈراما کیا تھا۔

مزیدخبریں