پرویزالہٰی، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پرویزالہٰی، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
کیپشن: Parvaizalhi, Maulana Fazlur Rehman and Bilawal Bhutto submitted their nomination papers

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں بطور امیدوار حصہ لینے کیلئے چودھری پرویز الہیٰ، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے مختلف حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے، مونس الہیٰ کے حلقہ این اے 64 جبکہ سمیرا الہیٰ کے صوبائی حلقہ پی پی 32 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بھی این اے 44 سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے، مولانا فضل الرحمان این اے 44 سے انتخابات میں حصہ لیں گے، مولانا اسعد محمود این اے 44 پر مولانا فضل الرحمان کے کورنگ امیدوار ہوں گے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ریٹرننگ آفیسر محسن علی شیخ کو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔