ایک نیوز: علامہ سعد رضوی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد سیاسی مہم کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی جامع رضویہ ضیاء العلوم پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کے سربراہ سے ملاقات کی۔
بتایا گیا ہے کہ علامہ سعد رضوی راولپنڈی کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں سے ملاقات کریں گے۔