ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، جنسی ہراسانی، بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

Dec 24, 2023 | 14:10 PM

ایک نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شریک ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم نے یوٹیوب چینل پر متاثرہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن خواتین کو دھمکیاں دینے میں ملوث کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شریک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ملزم نے یوٹیوب چینل پر متاثرہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ جسے راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے مذکورہ مقدمے میں ملزم نعمان سلیم بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم زاہد خان متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھا۔ ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ خواتین کو دوستی کے لیے مجبور کرتا تھا۔  ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ آن لائن متاثرہ خاتون کو جنسی زیادتی کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان فوت شدہ افراد کے حوالے سے بھی غیر اخلاقی گفتگو کرتے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان متعدد خواتین کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے۔ انسپیکٹر ملک اویس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم ملزمان کے خلاف بھی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں