ویب ڈیسک: کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز نواز شریف نے ایک اور قومی جبکہ مریم نواز نے ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات جمع کروائے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔
ن لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
صہیب برتھ نے کہا کہ کارکنوں کی خواہش پر مریم نواز پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔