ایک نیوز: سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔ پر امن احتجاج کا ہر پاکستانی شہری کو حق حاصل ہے۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یقینی بنایا گیا ہے کہ مظاہرین کو کسی بھی قسم کے تشدد یا ہراسگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی
سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔