ایک نیوز: فیروزوالہ میں 2 مختلف مقامات پر لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس پر پولیس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج کرلی ہیں۔
لڑکی سے زیادتی کا پہلا واقعہ راناٹاؤن میں پیش آیا جہاں سکول پرنسپل نے ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پرنسپل قاری عزیز نے 17 سالہ ایمن کو پیپر چیک کرنے کے بہانے سکول بلایا اور زیادتی کرڈالی۔
اسی طرح دوسرا واقعہ رچنا ٹاؤن میں پیش آیا جہاں بیرون ملک جانے والی لڑکی سے کنسلٹنٹ نے زیادتی کرڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی دبئی جانا چاہتی تھی۔ جس سے کنسلٹنٹ حیدر نے زیادتی کرڈالی۔
ٹیچر ایمن اور نورین سے زیادتی کے دو مقدمات تھانہ فیروزوالہ میں درج کردیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او شیراز گھمن نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔