ایک نیوز: قصور کے نزدیک مصطفی آباد ٹول پلازہ پر ڈاکوؤں کی بڑی واردات کار سوار سے 9 لاکھ روپے چھین لئے۔ مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 30سالہ جاوید حنیف کے نام سے ہوئی جو لاہور سے کھڈیاں جارہاتھا۔
جاوید ٹویوٹا یارس کار نمبر AJT 756 پر سفر کررہا تھا جسے ڈاکوؤں نے لوٹا اور زخمی کیا۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کرفرسٹ ایڈ دی۔