گجرات: پرویزالہٰی کی اہلیہ سے کاغذات چھیننے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

گجرات: پرویزالہٰی کی اہلیہ سے کاغذات چھیننے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی
کیپشن: Gujarat: The footage of Pervaizalhi's wife snatching papers has come to the fore

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی اہلیہ سے ریٹرننگ آفس کے اندر کاغذات چھیننے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے قیصرہ الٰہی سے نامعلوم شخص کاغذات چھیننے کی کوشش کررہا ہے۔ نقاب پوش نامعلوم شخص کاغذات چھیننے پر مزاحمت کےبعد دوسری جانب چلا گیا۔

کاغذات چھیننے کے دوران پولیس افسران بھی ریٹرننگ آفس میں موجود تھے۔ قیصرہ الہی کے ہمراہ بھانجی باسمہ ریاض کاغذات جمع کروانے جا رہی تھیں۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ کاغذات جمع کروائے بغیر واپس لوٹ گئیں۔ قیصرہ الہی این اے 64 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے جارہی تھیں۔

گجرات واقعہ کی فوٹیج سامنے آنے پر ڈویژن صدر ن لیگ میدان میں آگئے:

گجرات واقع کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لیگی سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا میدان میں آگئے۔ سابق ایم این اے و ڈویژن صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد رضا الیکشن کمیشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دیئے۔

چوہدری عابد رضا نے سوشل میڈیا پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تعقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ گجرات کے ایک بڑے سیاسی گھرانے کے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ ہونے کی شکایت الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان مرتب کرے گا۔ 

انہوں نے لکھا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، الیکشن کمیشن کو  دیگر جماعتوں کے اعتراضات پر ایکشن لینا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو ایسے اقدامات کے تدارک کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔