نگران وزیراعلیٰ کا لاہور چڑیاگھر کا دورہ، اپ گریڈیشن مکمل کرنے کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈلائن

Dec 24, 2023 | 12:22 PM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کارات گئے لاہورچڑیا گھر کا دورہ کیا اور31 جنوری تک اپ گریڈیشن کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں کو تفریح کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے لاہور چڑیا گھرکی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چڑیا گھر میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کا کام تیز اور اضافی لیبر فورس لگانے کا حکم دیا۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ تین شفٹ میں کام کیا جائے اور نائٹ شفٹ میں مزدوروں کی تعداد بڑھائی جائے۔ چڑیا گھر میں 100 نئے جانور لائے جائیں گے،ہولو گرام زو بھی بنایا جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چڑیا گھرمیں نئے جانور شہریوں خصوصا ًبچوں کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ چڑیا گھر میں ایکوریم میں 142اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی۔  جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے۔ چڑیا گھر کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سیکرٹری والڈ لائف نے لاہور چڑیاگھرکے اپ گریڈیشن پلان پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزراء منصور قادر۔عامر میر۔ اظفرعلی ناصر،بلا ل افضل۔ مشیروہاب ریاض،سیکرٹری جنگلات،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری لائیوسٹاک، ڈی جی وائلڈ لائف،ڈائریکٹر لاہوچڑیا گھراوروائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں