ویب ڈیسک: سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے مکہ نے مکہ، منی ، مزدلفہ اورعرفات میں سائیکل اور ای سکوٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
سعودی کمیشن کا کہنا ہے کہ سائیکل اور ای اسکوٹر کے استعمال کی اجازت کا مقصد حج سیزن میں لوگوں کو سہولت مہیا کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمیشن نے ازدحام والے مقامات پرسائیکل اور ای سکوٹر چلانے کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کیا جس کا مقصد اور بنیادی ہدف حج سیزن کے لیے ای سکوٹر کے استعمال کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ نقل و حمل کے آسان ذرائع کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے۔