ویب ڈیسک: جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے تنزلی ہو گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماتحت عملے کو ہراساں کرنے پر جاپان کے میجر جنرل کو لیفٹیننٹ کرنل بنا دیا گیا۔
جاپانی جنرل کے رویے کے باعث 5 ماتحت اہلکار ذہنی مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز میں طاقت اور جنسی ہراسانی کے کیسز کی وجہ سے 245 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
گراؤنڈ سیلف ڈیفنس کے 166، میری ٹائم کے 36 اور ایئر ڈیفنس کے 26 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔