ایک نیوز: جرأت و بہادری کی مثال، سپاہی قسمت خان شہید۔ سرزمین پاکستان کے دفاع کی خاطر پاکستان آرمی کے ان گنت جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔
سپاہی قسمت خان شہید ملکی دفاع کی خاطر آخری گولی اور خون کے آخری قطرے تک لڑے۔ سپاہی قسمت خان شہید کا تعلق ضلع خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ سے ہے۔ سپاہی قسمت خان 28 اکتوبر 2023 کوضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔
سپاہی قسمت خان شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے۔ سپاہی قسمت خان شہید کے ورثاء نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔ شہید کی بیوہ نے کہا کہ "مجھے کوئی شکایت کوئی گلہ نہیں، وہ ایک فرشتہ تھا"۔ "میں نے ان کو دیکھا تو خوشی ہوئی کہ سینے پہ گولیاں کھائی ہیں"۔ "مجھے اس بات کا فخر ہے کہ وہ شہید ہیں"۔
شہید کے کزن نے کہا کہ "ہمارا کزن بہت نیک اور تابعدار تھا"۔ "وہ علاقے کے سب لڑکوں کو فوج میں آنے کی ترغیب دیتا تھا"۔ "قسمت خان پورے علاقے کے لئے فخر ہے"۔ "ہمارے علاقے کے بچوں میں قسمت خان کی وجہ سے فوج میں بھرتی ہونے کا شوق پیدا ہوا ہے"۔
شہید کے دوست کا کہنا تھا کہ"ہمارا دوست بہادری سے لڑا"۔ قوم ملک کے اس عظیم بیٹے کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ سپاہی قسمت خان کی شہادت آنے والی تمام نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔