ویب ڈیسک: پاکستانیوں کیلئے نیا سہولتی ویزا نظام متعارف کرانے کے بعد ترکیہ نے سعودی عرب سمیت چھ ممالک کے شہریوں کو ویزا سے استثنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، بحرین، متحدہ عرب امارات اور عمان کے عام پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو ویزا سے استثنا دیا ہے۔
ترک صدر کے فیصلے کے مطابق ویزا سے استثنا کی یہ سہولت سیاحت کے مقاصد کے لیے ترکیہ آںے والوں کیلئے ہے۔
اخبار کے مطابق یہ نیا ویزا فری نظام ان ممالک کے شہریوں کو 90 دن تک ترکیہ میں بنا ویزا کے گھومنے کی اجازت دے گا۔